---
title: "5th Class Urdu (اُردو) 3rd Quarter Book Paper 2026 | PTB Free PDF"
description: "5th Class Urdu (اُردو) 3rd Quarter Book Paper for Punjab Board. 40 marks with MCQs, short and long questions. Free to print or save as PDF."
canonical: "https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/5th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/quarter-3.html"
markdown: "https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/5th-class/اردو/quarter-3.md"
---

Punjab (PTB) · Quarter book test · Free

# 5th Class Urdu (اُردو) 3rd Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: 6 chapters (سبق نمبر 15: آئیں! مدد کریں to سبق نمبر 20: کہا اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے (نظم)).

Print this paper Edit paper Print settings

Your school name

**5th Class Urdu (اُردو) 3rd Quarter Book Paper** 5th Class · Urdu (اُردو) · Punjab (PTB)

Name: ____________ Roll No: ________ Class/Section: ________ Date: ________ Total marks: 40 Time: 1 hour

## Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

1. نظم &rsquo;&rsquo;نیک بنو، نیکی پھیلاؤ&rsquo;&rsquo; کے شاعر کا نام ہے: حفیظ جالندھری
2. علامہ محمد اقبالؒ
3. الطاف حسین حالی
4. حفیظ تائب

&rsquo;&rsquo;تباہی&rsquo;&rsquo; کا مترادف ہے:

A) گرنا
B) بربادی
C) مرجھانا
D) نقصان

حروف تہجی کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

A) سکول، شمس، صدر
B) سکول، صدر، شمس
C) صدر، سکول، شمس
D) شمس، صدر، سکول

حروفِ عطف والی درست فہرست ہے:

A) کب۔ کون
B) میں۔ سے
C) ہم۔ تم
D) و۔ اور

&rsquo;&rsquo;استعجابیہ&rsquo;&rsquo; علامت کس جملے میں استعمال ہوئی ہے؟

A) سید سلیمان ندوی کب پیدا ہوئے؟
B) کیا! تم بھی آ رہے ہو۔
C) ریاضی میرا پسندیدہ مضمون
D) &rsquo;&rsquo;چھوٹوں پر شفقت کرو&rsquo;&rsquo;

حروفِ شرط کی درست فہرست ہے:

A) کب، کون، کیا
B) ارے، یا، اَبے
C) و، اور، پھر
D) اگر، جو، اگرچہ

درست لفظ لگا کر مصرع مکمل کریں۔ سب سیکھیں گے تم سے .........

A) حیا
B) علم
C) صفائی
D) ہنر

&rsquo;&rsquo;غریب&rsquo;&rsquo; کا متضاد ہے:

A) قید
B) پستی
C) امارت
D) امیر

&rsquo;&rsquo;صبح&rsquo;&rsquo; کا متضاد ہے:

A) دوپہر
B) عصر
C) شام
D) عشا

گرامر کی رُو سے حروفِ عطف والا درست جملہ ہے:

A) ارے بھائی! بیٹھ جاؤ۔
B) خالد اور فیصل دونوں بھائی ہیں
C) تم کب لاہور جاؤ گے۔
D) ناصر نے احمد سے بات کی۔

جملہ معترضہ کو دوسرے جملے سے الگ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے:

A) واوین
B) قوسین
C) وقفہ
D) ختمہ

ظفر کو انعام کے طور پر پیسے دیے:

A) چچا جان نے
B) ماموں جان نے
C) تایا جان نے
D) بھائی جان نے

## Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

1. آلودگی کی کسی ایک قسم کے خاتمے یا اس میں کمی کے لیے تجاویز دیں۔
2. کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سکاؤٹ یا گرل گائیڈ کی تربیت حاصل کرنا کیوں ضروری ہے؟
3. عابد کی بینائی کس وجہ سے چلی گئی تھی؟
4. اس مصرعے کا مفہوم لکھیں: &rsquo;&rsquo;ملک اِک ایسا بناؤ، دین ہو جس کی اساس&rsquo;&rsquo;
5. ہڑپہ میں کاروباری زندگی کیسے چلائی جاتی تھی اور کس بات پر زور دیا جاتا تھا؟
6. نظم نیک بنو ، نیکی پھیلاؤ میں ہمسایوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنے کی بات کی گئی ہے؟
7. سبق &rsquo;&rsquo;رکھیں میرا خیال&rsquo;&rsquo; میں کس دن کا ذکر کیا گیا ہے اور وہ دن کب منایا جاتا ہے؟
8. سکاؤٹنگ تحریک کے بانی کون تھے اور یہ کب قائم ہوئی؟
9. عابد کو تعلیم کس نے دلوائی اور اس کا کیا فائدہ ہوا؟
10. علامہ اقبالؒ نے کس بات کا چرچہ کیا؟
11. وادی سندھ کی تہذیب کے آثار پاکستان کے کن علاقوں میں پائے جاتے ہیں؟
12. ایک طالب علم کیسے دوسروں کے لیے مثال قائم کر سکتا ہے؟

## Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

1. ایدھی فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے، جو 1951ء میں عبد الستار ایدھی کی طرف سے کراچی میں قائم کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی خدمات میں 24 گھنٹے کی ایمرجنسی سروس شامل ہے۔ عبد الستار ایدھی نے صرف 5000 روپے کی مدد سے پہلا فلاح و بہبود کا مرکز بنایا تھا بعد میں ایدھی ٹرسٹ قائم کیا۔ آج ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان میں فلاح و بہبود کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے ملک بھر میں 300 سے زائد مراکز ہیں۔ سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس ہونے کی وجہ سے 2000ء میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے عبد الستار ایدھی کا نام اپنی کتاب کی زینت بنایا، جس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس ایدھی فاؤنڈیشن کی ہے۔ ابتدا میں ان کی خدمات صرف زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچانے تک محدود تھیں مگر بعد میں ان کا دائرہ وسیع تر ہوتا چلا گیا۔ وائرلیس کے نظام سے مربوط 500 ایمبولینسوں کا یہ نیٹ ورک پاکستان بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ 1.ایدھی فاؤنڈیشن کب اور کس نے قائم کی؟ 2.ایدھی فاؤنڈیشن کی کوئی سی دو فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتائیں۔ 3.ایدھی فاؤنڈیشن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں کب اور کیوں شامل کیا گیا؟
2. | قوم کو اچھے کام دکھاؤ | | نیک بنو، نیکی پھیلاؤ | | --- | --- | --- |
3. لاڑکانہ شہر سے 27 کلومیٹر کے فاصلے پر "موئن جوڈڑو" کے کھنڈرات واقع ہیں۔ ہڑپہ اور موئن جوڈڑو دونوں شہروں کا نقشہ اور ترتیب تقریباً ایک جیسی ہے، جس سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ دونوں شہر وادی سندھ کی تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔ سندھی زبان میں "موئن جوڈڑو" کا مطلب ہے "مردوں کا ٹیلا"۔ صفحۂ ہستی سے مٹ جانے والا یہ شہر تقریباً پانچ ہزار سال پہلے آباد ہوا تھا۔ اس شہر کے کھنڈرات سے بچوں کے کھلونے، عورتوں کے زیورات، ہاتھی دانت کی بنی ہوئی چیزیں، سیپ، گھونگے اور چینی کے برتن برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مجسمے اور اوزار بھی ملے ہیں۔ آثار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شہر کے باشندے ذہین اور محنتی تھے۔ ان لوگوں کا پیشہ کھیتی باڑی تھا۔ وہ لوگ ہندسوں کا استعمال جانتے تھے۔ اشارات اور تصاویر پر مبنی ان کا ایک اپنا رسم الخط تھا، جسے ماہرین آج تک نہیں پڑھ پائے۔ یہ شہر ختم کیسے ہوا، اس بارے میں ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین کے خیال میں وبائی امراض کے نتیجے میں ساری آبادی ختم ہو گئی اور کچھ ماہرین کے مطابق قدرتی آفات مثلاً سیلاب یا زلزلے کی وجہ سے یہ شہر نیست و نابود ہو گیا۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ بیرونی حملہ آوروں نے اس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہو گی، جس کی وجہ سے یہ شہر صفحۂ ہستی سے مٹ گیا۔ 1.موئن جوڈڑو کا کیا مطلب ہے؟ 2.موئن جوڈڑو کے باشندے کس طرح کے تھے؟ 3.موئن جوڈڑو کا رسم الخط کن چیزوں پر مشتمل تھا؟ 4.موئن جوڈڑو کے کھنڈرات سے کیا برآمد ہوا؟ 5.اوپر دی ہوئی عبارت میں سے محاورات تلاش کریں اور بتائیں۔
4. | ملک و مِلّت کا بہت چرچا کیا اقبالؒ نے | | شاعروں نے کب کہا تھا جو کہا اقبالؒ نے | | --- | --- | --- |

## Need more than quick edits?

You can edit this paper above and it stays saved in your browser. For a full school header and logo, thousands of questions to choose from, English or Urdu medium and answer keys, open the Xpert7Academy studio. New accounts get 10 days of full access free.

[Start free](https://atg.xpert7academy.com)[Buy 3-month plan · Rs. 3,000](https://wa.me/923276565654?text=Hi%20Xpert7Academy%2C%20I%20would%20like%20the%203%20Months%20plan%20for%20Rs.%204%2C999.)

## More Urdu (اُردو) papers

- [5th Class Urdu (اُردو) 1st Quarter Book Paper →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/5th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/quarter-1.html)
- [5th Class Urdu (اُردو) 2nd Quarter Book Paper →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/5th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/quarter-2.html)
- [5th Class Urdu (اُردو) 4th Quarter Book Paper →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/5th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/quarter-4.html)
- [All Urdu (اُردو) papers →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/5th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88.html)
- [Paper schemes 2026 →](https://www.xpert7academy.com/paper-schemes.html)
