---
title: "1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 7 Test 2026 | Free PDF"
description: "1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 7 Test (نثر نمبر 5:چارپائی) for Punjab Board. 30 marks with MCQs, short and long questions. Free to print or save as PDF."
canonical: "https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C/chapter-7.html"
markdown: "https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/اردو-لازمی/chapter-7.md"
---

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

# 1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 7 Test نثر نمبر 5:چارپائی

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: نثر نمبر 5:چارپائی.

Print this paper Edit paper Print settings

Your school name

**1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 7 Test** 1st Year · Urdu Compulsory (اُردو لازمی) · Punjab (PTB)

Name: ____________ Roll No: ________ Class/Section: ________ Date: ________ Total marks: 30 Time: 40 minutes

## Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

1. باغ میں رکھی ہوئی چارپائی کس کی ہے؟ مصنف کی
2. باغبان کی
3. چوکیدار کی
4. کسان کی

جب چارپائی پنشن کے قریب پہنچتی ہے تو اس کو داخل کردیتے ہیں:

A) سٹور میں
B) کال کوٹھری میں
C) تہہ خانے میں
D) کباڑ خانے میں

ہر طرح کے احکام جاری ہوتے رہتےہیں:

A) دفتر سے
B) چارپائی سے
C) عدالت سے
D) محکمہ کی طرف سے

ہم چارپائی پر دوا کھاتے ہیں،دعا اور ..................مانگتے ہیں:

A) بھیک
B) پناہ
C) اجر
D) نجات

بانوں کی ٹوٹی ہوئی چارپائی کو مکّا(مکئی) کے کھیت میں باندھ دیا جاتا ہےبطور:

A) پہچان
B) مچان
C) شناخت
D) حفاظت

کوئی چیز خواہ کسی قسم کی ہوکہیں گم ہوئی ہو،ہندوستانی اس کی تلاش کی ابتداکرتا ہے:

A) پلنگ سے
B) مسہری سے
C) چارپائی سے
D) بیڈ سے

سبق میں موسم کا ذکر ہے:

A) برسات
B) بہار
C) گرمی
D) سردی

لڑکے لڑکیاں ہیں:

A) دیہات کے
B) شہر کے
C) بستی کے
D) گاؤں کے

ہندوستانی گھرانوں میں ڈرائنگ روم،سونے کا کمرہ،غسل خانہ،دواخانہ،کتاب گھر اور شفاخانہ کی حیثیت حاصل ہے:

A) بیڈکو
B) مسہری کو
C) پلنگ کو
D) چارپائی کو

کہیں کوئی پکا ہوا آم ڈال سے ٹوٹ کر گرتا ہے تو سب کے سب:

A) لڑتے ہیں
B) دوڑتے ہیں
C) لپکتے ہیں
D) جھپٹتے ہیں

## Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

1. مصنف کے نزدیک چارپائی ہندوستان میں ایجاد کی ضرورت کو کیسے پورا کرتی ہے؟
2. مصنف نے چارپائی کا موازنہ کن چیزوں سے کیا ہے اور کیوں؟
3. بیمار شخص کی چارپائی کے اردگرد عام طور پر کیا چیزیں نظر آتی ہیں؟
4. چارپائی پر بیٹھ کر کن موضوعات پر غوروفکر کیا جاتا ہے؟
5. سبق میں ریاست کے ملازم اور چارپائی میں کون کون سی مشابہت بتائی گئی ہے؟
6. برسات کے موسم میں مصنف نے اپنے آپ کو چارپائی پر کہاں پایا؟
7. مصنف نے چارپائی کو کس چیز کا بھر پور نمونہ قرار دیاہے؟
8. مصنف نے چارپائی کے آرام کا موازنہ جدید فرنیچر سے کرتے ہوئے کیا کہا ہے؟

## Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

1. چارپائی پرسوکھنے کے لیے اناج پھیلایاجائے،جس پر تمام دن چڑیاں حملے کرتی ،دانےچگتی اور گالیاں سنتی رہیں گی۔کوئی تقریب ہوئی تو بڑےپیمانے پر چارپائی پر آلو چھیلے جائیں گے۔ملازمت میں پنشن کے قریب ہوتے ہیں توجو کچھ رخصت جمع ہوئی رہتی ہے،اس کو لے کر ملازمت سے سبک دوش ہوجاتے ہیں۔اسی طرح چارپائی پنشن کے قریب پہنچی ہے تو اس کو کسی کال کوٹھری میں داخل کر دیتے ہیں اور اس پر سال بھرکی پیاز کا ذخیرہ جمع کردیاجاتا ہے۔
2. پھر عالم تصور میں کائنات تعمیر کرنےلگتا ہوں جو صرف میرے لیے ہے جو میرے ہی اشارے پر بنتی بگڑتی ہے،مجھے خالق کا درجہ حاصل ہے،اپنے مخلوق ہونے کا وہم بھی نہیں گزرتا،نہ اس کا خیال کہ زمانہ کسے کہتے ہیں،نہ اس کی پروا کہ زندگی کیا ہے۔دوسروں کو ان کا اسیر دیکھ کر چونک پڑتا ہوں۔پھر یہ محسوس کر کے کہ میں ان لوگوں سے اور خودزمانہ اور زندگی سے علیحدہ بھی ہوں۔کچھ دیر کے لیے اونگھنے لگتا ہوں۔ممکن ہے اونگنے میں پہلے سے مبتلاًہوں۔
3. چارپائی اور مذہب ہم ہندوستانیوں کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ہم اسی پر پیدا ہوتے ہیں اور یہیں سے مدرسہ،آفس،جیل خانے کونسل یاآخرت کا راستہ لیتے ہیں۔چارپائی ہماری گھٹی میں پڑی ہوئی ہے۔ہم اس پر دوا کھاتے ہیں۔دعا اور بھیک بھی مانگتے ہیں۔کبھی فکر سخن کرتے ہیں اور کبھی فکر قوم،اکثرفاقہ کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔

## Need more than quick edits?

You can edit this paper above and it stays saved in your browser. For a full school header and logo, thousands of questions to choose from, English or Urdu medium and answer keys, open the Xpert7Academy studio. New accounts get 10 days of full access free.

[Start free](https://atg.xpert7academy.com)[Buy 3-month plan · Rs. 3,000](https://wa.me/923276565654?text=Hi%20Xpert7Academy%2C%20I%20would%20like%20the%203%20Months%20plan%20for%20Rs.%204%2C999.)

## More Urdu Compulsory (اُردو لازمی) papers

- [1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 1 Test →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C/chapter-1.html)
- [1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 2 Test →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C/chapter-2.html)
- [1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 3 Test →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C/chapter-3.html)
- [1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 4 Test →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C/chapter-4.html)
- [1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 5 Test →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C/chapter-5.html)
- [1st Year Urdu Compulsory (اُردو لازمی) Chapter 6 Test →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C/chapter-6.html)
- [All Urdu Compulsory (اُردو لازمی) papers →](https://www.xpert7academy.com/ready-papers/ptb/11th-class/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C.html)
- [Paper schemes 2026 →](https://www.xpert7academy.com/paper-schemes.html)
